22 فروری، 2024، 3:09 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85395386
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے  ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تازہ حملے

بیروت(ارنا) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے تازہ ڈرون اور میزائل حملوں نے"اصبع الجلیل" اور "کریات شمعون" میں صیہونی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال (اسرائيل) میں حزب اللہ کے نئے راکٹ حملوں کی خبر دی ہے۔ 

لبنان کی سرحد پر واقع اصبع الجلیل میں صہیونی بستی "کفر یوول" کو حزب اللہ نے میزائل حملے کا نشانہ بنایا اور بھاری نقصان پہنچایا۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بھی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کریات شمعون میں واقع  فوجی اڈے پر حزب اللہ  کے ڈرون حملے کی خبر دی۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ گائیڈڈ میزائل اور ڈرون  کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے توپ خانے نے المطلہ  قصبے سے ملحقہ "الحمص" پہاڑی پر بمباری کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .